پی ڈی ڈبلیو پی نے 14880.813ملین روپے لاگت کے 21پراجیکٹس کی منظوری دے دی

جمعرات 27 جولائی 2017 23:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)پی ڈی ڈبلیو پی نے 14880.813ملین روپے لاگت کے 21پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ شہاب علی شاہ ، اس کے ممبران اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں سے متعلق 26پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 21منصوبوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ پانچ پراجیکٹس کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث موخر کر دیا گیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈی کے منظور شدہ منصوبوں میں محکمہ منصوبہ سازی اور ترقی میں ’’ چینج مینجمنٹ یونٹ کا قیام ‘‘ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں ’’چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سیل ( سی پیک سیل ) کا قیام ‘‘ موضع یارک ضلع ڈی آئی خان کیلئے نکاسی کے ٹینک اور پینے کے پانی کے سٹوریج ٹینک کی تعمیر کیلئے پی سی ون / تخمینہ لاگت، ضلع تورغر میں جی آئی ایس ( GIS) سہولیات اور خصوصی ترقیاتی پیکج کا قیام ( فیز۔

(جاری ہے)

II) شامل ہیں۔اسی طرح صحت کے شعبے میں ’’ برنز اینڈ ٹراماسنٹر پشاور ‘‘ اور صنعت کے شعبے میں گدون ضلع صوابی ’’ گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر فار بوائز(GTVC) کی عمارت کی تعمیر‘‘ کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں جبکہ محکمہ داخلہ میں منظور شدہ منصوبوں میں ’’ خیبر پختونخوا کی ہر تحصیل و ٹائون ہیڈکوارٹر میں ماڈل پولیس سٹیشن کی تعمیر اور فیزیبلٹی سٹڈی(50سی60تعداد) ‘‘ ’’ ریجنل ہیڈکوارٹرز فار کائونٹر ٹیرر ازم ‘‘کی تعمیر اور فیزیبلٹی سٹڈی اور قانون و انصاف کے شعبے میں منظور شدہ منصوبوں میں بار رومز ، کنسلٹیشن رومز ، لائیبریری کی توسیع اور پشاور ہائی کورٹ اور ایڈوکیٹ جنرل آفس کیلئے ملحقہ سہولیایت کے ساتھ آڈیٹوریم کی تعمیر اور فزیبلٹی سٹڈی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سڑکوں کے شعبے میں منظور شدہ پراجیکٹ ’’ کورٹ کیس بہ عنوان نذر محمد خان و دیگران PKHAو دیگران ( ڈی کریٹڈ رقم ) کے اراضی معاوضہ میں اضافہ ‘‘ ضلع دیر بالا میں پی کے۔93 خار برکلے بازار میں آر سی سی پل کی تعمیر ، صوبائی ایکوٹی (VGF) فیز۔II، جلوزئی سے کوٹلی کلاں ضلع نوشہرہ تک سڑک کی تعمیر ، ضلع مردان میں یو سی گجرات ، یو سی گلیارہ اور یو سی بخشالی میں اوور ہیڈ فلائی اوور کی تعمیر، ڈیزائن اور فزیلبٹی سٹڈی کے پراجیکٹس کی منظوریاں دی گئیں۔

بلڈنگ کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں فوری نوعیت کے دفاتر /رہائشی عمارتوں کی اضافی تعمیر شامل ہے۔(4th Revised ۔2016-17) شہری ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں مردان ، سوات ، دیر بالا اور ضلع صوابی میں اراضی قیمت سمیت بس ٹرمینلز کی فزیبلٹی سٹڈی ، ڈیزائن اور تعمیر شامل ہیں۔ڈی ڈبلیو ایس ایس کے ترقیاتی شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں پی کے۔

64زون۔II ڈی آئی خان میں نکاسی آب اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے انتظامی کاری کے منصوبی2016-17 ، پی کے۔66ڈی آئی خان کی مختلف یونین کونسلوں میں بشمول بٹاسر یو سی میرین ، فتح یو سی زندانی ، گجو یو سی میرین ، گرمانی یو سی نائیویلہ، گڑھی عاشق یو سی نائیویلہ ، رمک شہر یو سی میرین ، میرن شہر یو سی میرین ، یو سی لنڈہ شریف میں پینے کے پانی کے ٹیوب ویلز کی تعمیر شامل ہیں، لواغر اور چن غز ڈیمز سے کرک کی مختلف یونین کونسلوں تک گریوٹی واٹر سپلائی سکیم کی توسیع اور پی کے۔

10 پشاور میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کی بحالی شامل ہیں۔ بلدیات کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں میونسپل کارپوریشن پشاور کو فعال بنانے ، ڈی آئی خان اور ملاکنڈ ( مینگورہ ، سوات ) میں پانی کی فراہمی کی بہتری اور بحالی ، ملاکنڈ ( دیر بالا )اور ڈی آئی خان میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کے منصوبوں کی بہتری اور بحالی اور ملاکنڈ اور ڈی آئی خان میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کے منصوبوں کی بہتری اور بحالی شامل ہیں۔