نااہلی کافیصلہ آیاتووزیراعظم اپیل نہیں کرسکیں گے ،نظرثانی کی درخواست دے سکتے ہیں،فروغ نسیم

جمعرات 27 جولائی 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)سینئرقانون دان فروغ نسیم نے کہاہے کہ پاناماکیس میں 2ججزپہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں ،اگر نااہلی کافیصلہ آیاتووزیراعظم اپیل نہیں کرسکیں گے ،نظرثانی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزسینئرقانون دان فروغ نسیم نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاناماکیس میں 3میں سے ایک جج نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کافیصلہ آیاتووزیراعظم کیلئے مشکل ہوجائے گی ۔اگرنااہلی کافیصلہ آئے تووزیراعظم صرف نظرثانی کی درخواست دے سکتے ہیں اپیل نہیں کرسکتے ۔انہوںنے کہاکہ تین ججزنے وزیراعظم کے حق میں فیصلہ دیاتووزیراعظم کیلئے بہترہوگا2ججزنے پہلے ہی فیصلہ دیدیاتھا۔