وہ جج جج نہیں ہوتاجومشکل فیصلے نہ کرسکے، ججوں کوآئین اورقانون کے مطابق فیصلے کرنا ہوتے ہیں،جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد

جمعرات 27 جولائی 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)جسٹس (ر)ناصراسلم زاہدنے کہاہے کہ وہ جج جج نہیں ہوتاجومشکل فیصلے نہ کرسکے ججوں کوآئین اورقانون کے مطابق فیصلے کرنا ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک جج فیصلے کرتے وقت یہ نہیں دیکھتاکہ اس فیصلے سے انارکی پھیلے گی یاملک میں انتشارہوگا،جج کوآئین وقانون دیکھناہوتاہے اوروہ کسی قانون کے تحت فیصلہ کرتاہے ۔انہوںنے کہاکہ جوجج مشکل فیصلے نہ کرسکے وہ جج بننے کااہل ہی نہیں ،جج کوپھانسی کی سزابھی سنانی ہوتی ہے اگروہ ایسی سزاسنانے سے ڈرے توپھروہ جج نہیں ،سپریم کورٹ میں تمام ترمشکل فیصلے ہی ہوتے ہیں۔