پاناما کیس: پہلا حکم عبوری تھا،سپریم کورٹ نے اب حتمی فیصلہ دیناہے، رانا ثناءاللہ

پاناما کیس مزید لارجربنچ کی طرف بھی جا سکتا ہے،وزیراعظم کو جرح کیلئے بھی بلایا جا سکتا ہے۔ وزیرقانون پنجاب کا پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے پرردعمل

جمعرات 27 جولائی 2017 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء): وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس مزید لارجربنچ کی طرف بھی جاسکتاہے،وزیراعظم کوجرح کیلئے بھی بلایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کل سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے پراظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاناما کیس پرپہلاحکم عبوری تھااب عدالت نے حتمی فیصلہ دیناہے۔ایسے میں اختلافی نوٹ بھی عبوری ہی ہوگا۔اگر ایسا نہیں تویہ فیئرٹرائل کیسے ہوگا؟انہوں نے کہاکہ پاناماکیس مزید لارجربنچ کی طرف بھی جاسکتاہے۔اس میں وزیراعظم کوجرح کیلئے بھی بلایاجاسکتاہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے کل پاناما کیس کافیصلہ سنانے کااعلان کردیا ہے۔