لاہور ،محکمہ داخلہ پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل سکولوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کر دی

جمعرات 27 جولائی 2017 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل سکولوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام خط لکھا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل سکیورٹی کو مکمل فول پروف بنایا جائے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اے پلس کیٹیگری اسکولوں کا سکیورٹی آڈٹ جلدمکمل کیاجائے اور اسکول کھلنے سے پہلے عمارت کی سکیورٹی مکمل کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :