لاہور ، بھارت سے رہائی پانے والے 5افراد کو کل گھروں کو روانہ کیا جائیگا

جمعرات 27 جولائی 2017 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) بھارت سے رہائی پانے والے 5افراد کو کل بر وز جمعہ گھروں کو روانہ کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے 11پاکستانیوں کو رہا کیا گیا تھا جنہیں رینجرز حکام نے ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کیا تھا ۔ ایدھی فائونڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی ہدایت پر 5 افراد کو آج بروز جمعہ کراچی ایکسپریس کے ذریعے کراچی اور حیدرآباد روانہ کیاجاے گا۔

متعلقہ عنوان :