شہزادی ڈیانا کی باقیات کو چوری کرنے کی متعدد کوششیں ناکام

گزشتہ 20 سال کے دوران شہزادی ڈیانا کی قبر کو کھودنے کی کوشش کی گئی،بھائی کی گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 12:28

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) ایک برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی باقیات کو ان کی قبر سے چوری کرنے کی متعدد بار کوششیں ہو چکی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈی ڈیانا کے بھائی ایرل سپنسر نے کہا کہ 1997ء میں ایک کار حادثے میں انتقال کے بعد، آنجہانی شہزادی کو دفنانے کے بعد سے لے کر اب تک کم از کم چار مرتبہ ان کی قبر کو کھودنے کی کوشش کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایرل سپنسر نے بتایا کہ گزشتہ 20 سال کے دوران شہزادی ڈیانا کی قبر کو کھودنے کی کوشش کی گئی۔ خیال رہے کہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہزادی ڈیانا کو ان کے خاندانی قبرستان میں دفنانے کی بجائے کسی خفیہ جگہ دفن کیا گیا تھا۔دوسری جانب شہزادہ ہیری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو ان کی عمر صرف 12 سال تھی۔ اس عمر میں اپنی والدہ کے جنازے کے پیچھے چلنا میرے لیے ایک خوفناک تجربہ تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہزادہ ولیم نے بھی اپنی والدہ کے جنازے کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا تھا۔