ڈونلڈٹرمپ کا اپنی تنخواہ کا دوسرا چوتھائی حصہ محکمہ تعلیم کو عطیہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 27 جولائی 2017 13:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے امریکی طلباء کی اعلی تعلیم تک رسائی کے لئے اپنی تنخواہ کا دوسرا چوتھائی حصہ محکمہ تعلیم کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وائٹ ہائوس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صدر ٹرمپ کے فیصلے کے مطابق ان کی تنخواہ کا چوتھائی حصہ محکمہ تعلیم کو دیا جائے گا تاکہ اس سے امریکی طلبہ اعلی معیار تعلیم تک رسائی حاصل کر سکیں ۔

(جاری ہے)

تاہم سارہ سینڈرز نے ایجوکیشن سیکرٹری بٹیسے ڈیوس کو 100000 ڈالر کا چیک پیش کیا جبکہ ایجوکیشن سیکرٹری نے اس بارے میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور میرے مابین طلبہ کی پہلی ضرورت تعلیم کو بہتر بنانے کے حوالے سے متعدد بار تبادلہ خیال ہوا ہے ہمیں یقین ہے کہ ہم طلبہ کی زندگی بھر کی کامیابی قائم کر رہے ہیں تاہم سیکرٹری سارہ کا کہنا تھا کہ ابھی بھی کافی کام کرنے کو باقی ہے لیکن ہم یقینی طور پر صحیح راستے پر ہیں اور اس کا سہرا صدر ٹرمپ کو جاتا ہے جس کے لئے ہم ان کے شکرگزار ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :