کلبھوشن کیس:جسٹس(ر) تصدیق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج مقرر

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء): پاکستان نے کلبھوشن کیس میں جسٹس(ر) تصدیق حسین جیلانی کوعالمی عدالت میں ایڈہاک جج مقرر کردیاہے،حکومت پاکستان نے جسٹس(ر)تصدق حسین جیلانی کے تقرر سے متعلق آئی سی جے کوآگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے دہشتگردی کی سرگرمیوں میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے عالمی عدالت میں نیا جج مقررکردیا ہے۔

پاکستان نے عالمی عدالت میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کوایڈہاک جج مقررکردیا ہے۔ حکومت پاکستان نے جسٹس (ر)تصدقی حسین جیلانی کے تقرر سے متعلق آئی سی جے کوآگاہ کردیا۔ دفترخارجہ کے مطابق سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔