انوکھا ہوٹل کچرا دیں اور کھانا لیں

پیر 20 نومبر 2017 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء):انڈونیشیا کے انتہائی غریب علاقے میں واقع ایک بڑی کچرا کنڈی میں میاں بیوی نے ایک ہوٹل کھولا ہے جہاں ری سائیکل ہونے والا پلاسٹک اور دیگر اشیاء جمع کروا کر مفت میں کھانا کھایا جا سکتا ہے اور اگر کوئی اضافی رقم بچتی ہے تو وہ اسے ادا کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے علاقے سیمارنگ میں اس ہوٹل کا نام میتھین گیس کنٹین رکھا گیا ہے ۔اور اس علاقے میں کچرے کے پہاڑ ہیں جہاں کی غریب آبادی کام کی چیزیں تلاش کر کے انہیں فروحت کرتی ہیں اور مشکل سے تین ہزار روپے پاکستانی کما پاتے ہیں ۔