سعودی عرب میں حالیہ حج کے دوران 20پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف

پیر 20 نومبر 2017 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) سعودی عرب میں حالیہ حج کے دوران 20پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں جائنٹ سیکرٹری مذہبی امور نے انکشاف کیا ہے کہ امسال حج کے موقع پر 20پاکستانی حجاج لاپتہ ہوئے ہیں جبکہ 147پاکستانی حجاج دوران حج جاں بحق ہوئے ہیں انہوںنے بتایاکہ اس وقت8 پاکستانی حاجی سعودی عرب میں زیر علاج ہیں