سعودی عرب ، اقامہ ختم ہونے پر تین دن کی مہلت

پیر 20 نومبر 2017 16:05

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) مقامی ذرائع اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہناہے کہ غیر ملکیوں کے لیے اقامہ کی میعاد ختم ہونے پر 3 دن کی مہلت ہوگی اس کے بعد 500 ریال جرمانہ کیا جائیگا۔ ”نقل معلومات “ پر کوئی فیس نہیں۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر کہاہے کہ سعودی شہری سے اس کی غیر ملکی بیوی کے اقامے کی تجدید پر سالانہ 500 ریال فیس لی جائیگی۔

غیرقانونی تارکین سے پاک وطن مہم میں کسی کو استثنیٰ نہیں۔ جو بھی اقامہ و لیبر قوانین یا سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اس کے خلاف مقررہ کارروائی ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ نے یاد دہانی کرائی کہ نجی نوعیت کے پیشے تجارتی پیشوں میں تبدیل نہیں کئے جاسکتے۔

متعلقہ عنوان :