سعودی ولی عہد کا عسیر، باحہ، جازان اور نجران کی 10 فلاحی تنظیموں کیلئے 12 ملین ریال عطیہ

پیر 20 نومبر 2017 16:28

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عسیر، باحہ، جازان اور نجران کی 10 فلاحی تنظیموں کو 12ملین ریال کا عطیہ دیا ہے جس سے 10 ہزار سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے تمام علاقو ں میں قائم فلاحی تنظیموں کو اپنی طرف سے عطیات دے رہے ہیں اور اب تک 24 فلاحی تنظیموں کو 93ملین ریال کے عطیات پیش کرچکے ہیں جن سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 21846 تک پہنچ چکی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ عسیر، باحہ، جازان اور نجران کی 10فلاحی تنظیموں کو دیے گئے 12ملین ریال کے عطیے سے 10160افراد استفادہ کرینگے۔عطیے کی رقم سے استفادہ کرنے والوں میں 67فیصد یتیم ، 15فیصد غریب خاندان، 7فیصد مطلقہ و بیوہ خواتین شامل ہیں اس کے علاوہ صحت و نگہداشت کیلئے 4فیصد، معذوروں اور شادیوں کیلئے 3.3فیصد اور کینسر کے مریضوں کو ایک فیصد رقم ملے گی۔

متعلقہ عنوان :