ْیوٹیوب کا اینڈرائیڈ، آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم والے صارفین کے لئے پنچ ٹو زوم فیچر متعارف

پیر 20 نومبر 2017 16:28

سان فرانسسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) یوٹیوب نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے پنچ ٹو زوم فیچر متعارف کروا دیا۔اس فیچر سے بڑے ڈسپلے کے سمارٹ فونز پر ویڈیوز کو سکرین کے سائز کے مطابق فٹ کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کئی کمپنیوں کی جانب سے 6 انچ یا اس سے زائڈ ڈسپلے کے حامل سمارٹ فونز متعارف کروائے گئے ہیں جس کے بعد اس فیچر کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی کیونکہ یوٹیوب ویڈیوز عموماً ان سمارٹ فونز کے ڈسپلے کی نسبت چھوٹی ہوتی ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی یوٹیوب وڈیو کو دو انگلیوں سے پنچ کرکے ڈسپلے کے مطابق سیٹ کر سکیں گے۔ فیچر کو ایپ سٹور اور گوگل پلے سٹور میں پیش کر دیا گیا ہے اور ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے فیچر استعمال کیا جا سکتا ہے۔