آل پاکستان مسلم لیگ کا تحریک لبیک کے ختم نبوت دھرنے کی حمایت کا اعلان

اگر مظاہرین پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو اے پی ایم ایل بھی اس احتجاج میں شریک ہوجائے گی،احمد حسین

پیر 20 نومبر 2017 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء)آل پاکستان مسلم لیگ سندھ سدرن ریجن کے صدر احمد حسین اور جنرل سیکرٹری اسلم مینائی نے فیض آباد میں جاری تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر مظاہرین پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو اے پی ایم ایل بھی اس احتجاج میں شریک ہوجائے گی۔

حکومت فوری طور پر حلف نامہ میں تبدیلی کے مرتکب افراد کو سامنے لائے اور ان کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔اپنے مشترکہ بیا ن میں اے پی ایم ایل کے رہنماؤں نے کہا کہ ختم نبوت پر یقین رکھنا ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔یہ انتہائی حساس معاملہ ہے جسے حکومت کی نااہلی نے آتش فشاں کی شکل دے دی ہے۔15روز سے فیض آباد میں ہزاروں افراد حلف نامے میں تبدیلی کے مرتکب افراد کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں وسیع ہوسکتا ہے جس کے بعد تمام حالات کی ذمہ دا ر وفاقی حکومت ہوگی۔انہوںنے کہا کہ اگر فیض آباد میں بیٹھے مظاہرین پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو یہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود گرجائے گی۔مظاہرین کی تشدد کی صورت میں اے پی ایم ایل ملک بھر میں بھرپور احتجاج کرے گی۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ان کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔#

متعلقہ عنوان :