سعودی عرب میں پانچ لاکھ سال پرانے ہاتھی کی باقیات دریافت

باقیات مشرقی تیماء کے النفود صحراء میں کھدائی کے دوران ملیں،جیولوجیکل سروے بورڈ

پیر 20 نومبر 2017 13:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء)سعودی عر ب کے جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق اباالخیل نے واضح کیا ہے کہ تاریخی کھدائی پر مامور بورڈ کی ٹیم کو مشرقی تیماء کے النفود صحراء میں کھدائی کے دوران5 لاکھ برس پرانے ہاتھی کی باقیات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دریافت شدہ نمونے ہاتھی کے بچے کے دانتوں ، بازوں اور کولہو کے ہیں۔ باقیات کا 84 فیصد تک حصہ دریافت ہوچکاہے۔

متعلقہ عنوان :