برطانیہ میں دنیا کا سب سے بڑا ایئر لینڈر حادثے کا شکار،

ایک شخص زخمی ْتجرباتی پروازپر روانہ کیاگیا پول کے ساتھ بندھی رسی ٹوٹ جانے سے ایئر لینڈر زمین پر آ گرا

پیر 20 نومبر 2017 12:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء)دنیا کے سب سے بڑے اور طویل ایئرلینڈر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں اس کے عملے کا ایک فرد زخمی ہوگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ شائر کی ایک ایئر فیلڈ میں ہوا جب پول کے ساتھ بندھی رسی ٹوٹ جانے سے ایئر لینڈر زمین پر آ گرا۔

(جاری ہے)

ایئرلینڈر کے غبارے سے ہوا نکل جانے کی وجہ سے ایئرلینڈر زمین پر آگرا، جس کے نتیجے میں اس کے عملے کا ایک فرد زخمی ہوگیا۔میکنزم کے تحت خرابی کی صورت میں ایئرلینڈر میں موجود ہوا خود نکل جاتی ہے۔ایئرلینڈر تجرباتی پروازوں کے مراحل سے گزر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :