جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ناکام ہو گئے

مرکل کے چوتھی بار جرمن چانسلر بننے کی راہ میں رکاوٹ حائل، اتحاد نہ بننے پرانتہائی افسوس ہوا،چانسلر کی گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 11:56

برل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء)جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد انجیلا مرکل کے چوتھی بار جرمن چانسلر بننے کی راہ میں رکاوٹ حائل ہو گئی ۔مرکل گرینز اور فری ڈیمو کریٹ پارٹی کے ساتھ اتحاد بنانے پر کامیاب نہ ہو سکیں۔فری ڈیمو کریٹ پارٹی نے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا، اس نے کہا ہے کہ بری حکمرانی کرنے سے بہتر ہے کہ حکمرانی نہ ہی کی جائے۔

(جاری ہے)

چار سیاسی جماعتوں میں امیگریشن کے معاملے پر اختلافات برقرار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلامرکل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اتحاد نہ بننے پرانتہائی افسوس ہوا،نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی سے صدرکوآگاہ کروں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں ملک کوآگے لیکرجانیکی ہرممکن کوشش کروں گی،آنیوالے مشکل ہفتوں میں ملکی انتظام یقینی بنانے کیلیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔انجیلامرکل کی صدر سے ملاقات کا مطلب یہ ہے کہ وہ گرینز پارٹی کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گی۔جرمنی کے صدر کے پاس نئے انتخابات کرانے کا اختیار ہے۔

متعلقہ عنوان :