سعودی عرب دہشت گردی کے حامیوں کو اکسا رہا ہے،ایران کا الزام

دہشت گردوں کو اکسانے والے، یمن میں جنگ چھیڑنے والے، قطر کو تنہا کرنے والے اور لبنان میں بحران کو ہوا دینے والے ملک سعودی عرب کا ایران کو علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کا قصوروار ٹھہرانا قابل شرمندگی ہے،جوادظریف

پیر 20 نومبر 2017 15:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے حامیوں کو اکسا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جواد نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کو اکسانے والے، یمن میں جنگ چھیڑنے والے، قطر کو تنہا کرنے والے اور لبنان میں بحران کو ہوا دینے والے ملک سعودی عرب کا ایران کو علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کا قصوروار ٹھہرانا قابل شرمندگی ہے۔

شام کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ظریف نے کہا ہے کہ ہم ترکی اور روس کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔دوسری طرف عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں ایران کو علاقے میں عدم استحکام پھیلانے کا قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے فرانس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ "ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ اب ہم ایران کے مخاصمانہ اقدامات اور دست درازیوں کا جواب دیں گے۔