کرپشن الزامات پر اسرائیلی پولیس کی چھٹی بار وزیراعظم یاہو سے پوچھ گچھ

پولیس نے وزیراعظم پر عائد کرپشن کے الزامات کے حوالے سے مزید سوالات کیے،تحقیقات جاری

پیر 20 نومبر 2017 12:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ایک بار پھر کرپشن الزامات کے تحت پوچھ گچھ کی گئی۔اسرائیلی پولیس نے چھٹی بار اسرائیل کے وزیرا عظم نیتن یاہو سے کرپشن کے الزامات پر تفتیش کی ہے۔پولیس نے ان پر عائد کرپشن کے الزامات کے حوالے سے ان سے مزید سوالات کیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کو کرپشن الزامات کے تحت دو مقدمات کا سامنا ہے جن میں ان پر مختلف کاروباری شخصیات اور اداروں سے قیمتی تحائف لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے بعد سے اسرائیل میں ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔بنیامن نیتن یاہو اپنے خلاف کرپشن کے الزامات کو اپنے مخالفین کی سازش قرار دیتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :