اے ٹی ایم فراڈ کیس؛ مستقبل میں مزید ہزاروں شہریوں کے اکاؤنٹس خالی ہونےکاخدشہ

پیر 15 جنوری 2018 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء): اے ٹی ایم فراڈ کا سلسلہ تھما نہیں،حکام نے مستقبل میں مزید ہزاروں شہریوں کے اکاؤنٹس خالی ہونےکاخدشہ ظاہر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم فراڈ کا شروع ہونے والا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے ،حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مستقبل قریب میں کسی بھی وقت شہریوں کے اکاونٹس خالی ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق اے ٹی ایم اسکمرز ہزاروں اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کرچکے لیکن جن کارڈز پر ہاتھ صاف کیا گیا ہے انکی تعداد بہت کم ہے۔گزشتہ روزگرفتار چینی ملزمان کے پاس ہزاروں ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے۔ایک گروہ سے برآمد سیکڑوں ڈپلیکیٹ اے ٹی ایم کارڈز پر پن نمبرتک موجود ہیں۔مزید یہ کہ اے ٹی ایم اسکمنگ میں پکڑے گئے چینیوں سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ایف آئی حکام نے چین میں پاکستانی قونصل خانوں سے ویزوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ایس پی کلفٹن اسد اعجاز کا کہنا تھا کہ ایک دو نہیں کراچی میں درجنوں اسکمنگ گروہ سرگرم ہیں۔مزید کتنے گروہ سرگرم ہیں ,کتنے ڈپلیکیٹ کارڈز موجود ہیں ,کسی کو بھی معلوم نہیں ہے۔