نیب نے مریم نوازاورکیپٹن صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی

پیر 15 جنوری 2018 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء)قومی احتساب بیورو(نیب )نے مریم نوازاورکیپٹن صفدر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے لی ۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے مریم نواز اورکیپٹن صفدر کیخلاف نیب کی درخواست کی سماعت کی ،نیب کی جانب سے سردارمظفر ، عمران شفیق اورافضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹرنے درخواست واپس لیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کررہے ہیں اس لئے اس درخواست کی ضرورت نہیں رہ جاتی ،ْمجازاتھارٹی کے احکامات کی روشنی میں درخواست واپس لی گئی۔ ڈویژنل بینچ نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی ۔ نیب نے احتساب عدالت کے کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویزسے متعلق سیکشن تھری اے کوفرد جرم سے نکالنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :