ناروے میں بالآخر نئی حکومت قائم ہو گئی

پیر 15 جنوری 2018 16:05

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء)شمالی یورپی ملک ناروے میں گزشتہ پارلیمانی انتخابات کے چار ماہ بعد بالآخر ایک نئی قدامت پسند حکومت قائم ہو گئی ۔ یہ حکومت ایک اقلیتی حکومت ہے، جو تین جماعتوں نے مل کر قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

ان جماعتوں میں قدامت پسندوں کی ہوئرے پارٹی، دائیں باز وکی عوامیت پسند جماعت ایف آر پی اور ترقی پسندوں کی وینسٹرے پارٹی شامل ہیں۔ مخلوط حکومت کے قیام کے لیے یہ بات چیت دو جنوری کو شروع ہوئی تھی، جو بارہ روز بعد کامیابی سے اپنی تکمیل کو پہنچی۔ قدامت پسند خاتون وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ہر معاملے میں اچھے مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :