تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی، سکولوں میں سالانہ پیپروں کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائے گا

پیپروں کے دوران پڑھائی میں کمزور بچوں کو اساتذہ اضافی ٹائم دیں گے‘نتائج کا اعلان کیے بغیر بچوں کو اگلی جماعت کا کورس پڑھایا جائے

پیر 15 جنوری 2018 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء) تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی، سکولوں میں سالانہ پیپروں کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائے گا‘ پیپروں کے دوران پڑھائی میں کمزور بچوں کو اساتذہ اضافی ٹائم دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا پنجاب کے تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی طرف ایک اور قدم , محکمہ تعلیم نے پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں پیپروں کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں, مراسلے میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ نتائج کا اعلان کیے بغیر بچوں کو اگلی جماعت کا کورس پڑھایا جائے ذرائع کے مطابق پیک کے امتحان کے بعد بچے فروری کے آخری ہفتہ اور مارچ کا پورا مہینہ فارغ رہتے تھے اور کلاسسسز کا آغاز یکم اپریل سے کیاجاتا۔

(جاری ہے)

رواں سال پیک کے امتحان کے فورا بعد چھٹی اور نویں جماعت کی کلاسسز کا آغاز فروری کے مہینہ سے ہی کردیا جائے گا۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے بورڈ کا امتحان دینے والے بچوں کو اضافی وقت مل جائے گا اور وہ بہتر طریقہ سے امتحانات کی تیاری کرسکیں گے سیکرٹری سکولز اللہ بخش ملک کا کہنا تھا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز وقت سے پہلے شروع کرنے سے ہمارا ڈرآپ آوٹ کم ہوگا اور بچے پڑھائی میں مصروف ہوجائیں گے۔