گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ختم ،محکمہ ایکسائز کامارچ کے پہلے ہفتے میں سمارٹ کارڈ شروع کرنے کااعلان

آٹومیٹڈرجسٹریشن کارڈکاخاکہ جاری کردیا گیا‘ س سمارٹ کارڈ سیکیورٹی فیچرزپر مشتمل ہو گا

پیر 15 جنوری 2018 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء) گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ختم کرنیکا معا ملہ،محکمہ ایکسائزنے آٹومیٹڈرجسٹریشن کارڈکاخاکہ جاری کردیا‘کارڈمیں گلابی رنگ نمایاں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزکی جانب سے مارچ کے پہلے ہفتے میں سمارٹ کارڈ شروع کرنے کااعلان کیا گیا۔جس کے بعدرجسٹریشن بکس کی بجائے سیکیورٹی فیچرزپر مشتمل سمارٹ کارڈ دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ایکسائزنے سمارٹ کارڈکانمونہ جاری کردیا ہے و اضح ہے کہ سمارٹ کارڈ کے سامنے والے حصے پر9فیچرزہونگے۔ جن میں نام،پتہ،موبائل فون نمبراورگاڑی کی معلومات درج ہونگی۔ 10 فیچرزپشت پرہونگے۔ جن میں گاڑی کا رنگ،سال ،کمپنی کانام سمیت دیگرمعلومات ہوں گی۔معلومات کی سیکینگ کا کوڈ بارسمارٹ کارڈ کی پشت پرہوگاجبکہ3فیچرزخفیہ بھی ہوں گیجوسکینگ پرظاہرہوں گے۔کارڈشناختی کارڈ کے سائزکاہوگا۔