ہوائی کے گورنر نے غلط انتباہ کا ذمہ دارانسانی غلطی کوقراردیدیا

پیر 15 جنوری 2018 16:25

ہوائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء) امریکی ریاست ہوائی کی انتظامیہ نے ہفتے کے روزغلط ہنگامی انتباہ جاری ہوجانے پر معافی مانگ لی۔ جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق انتباہ میں شمالی کوریا کی جانب سے ایک فوری میزائل حملے سے خبردار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہوائی کے گورنر ڈیوڈ اِیگے اور ہنگامی انتظامات کی ایجنسی کے حکّام نے ایک اخباری کانفرنس میں وضاحت کی کہ حکّام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایجنسی کے ملازم نے کام کی شِفٹ کی تبدیلی کے دوران غلط بٹن دبا دیا تھا۔

ہوائی کے گورنر اِیگے نے غلطی پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے کئی لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ریاست ہوائی ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریگی۔ پیغام میں کہا گیاکہ ’’ہوائی کی جانب آنے والے بیلسٹک میزائل خطرے کا ہنگامی انتباہ۔ فوری طور پر پناہ گاہ میں جائیں۔ یہ مشق نہیں ہے۔ اِس انتباہ کو 38 منٹ کے بعد ایک دوسرے پیغام میں یہ کہتے ہوئے واپس لے لیا گیا کہ کسی میزائل کا اندیشہ یا خطرہ نہیں تھا اور پہلا پیغام ایک غلط انتباہ تھا۔

متعلقہ عنوان :