پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی‘ قصور واقعے پر شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے‘لطیف کھوسہ

پیر 15 جنوری 2018 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی‘ قصور واقعے پر شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے‘ خادم اعلیٰ کے کارکردگی کے سارے دعوے ہوا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ یکم فروری کو جواب پر دلائل دیں گے۔ پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی اس تحریک سے نواز شریف کو پتہ لگ جائیگا۔ خادم اعلیٰ کی کارکردگی کے دعوے ہوا ہوگئے ہیں شہباز شریف کو قصور واقعے کے بعد مستعفی ہوجانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :