مصطفی آباد‘بڑی بہن سے جھگڑے پر چھوٹی بہن نے گندم می رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

پیر 15 جنوری 2018 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء) مصطفی آباد کے علاقے میں بڑی بہن سے جھگڑے پر چھوٹی بہن نے گندم می رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کی رہائشی18سالہ (ع) نے اپنی بڑی بہن سے جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جس تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوقبضے میں لے کر ورثا کی جانب سے پورسٹماٹم سے انکار پر لاش ضروری قانونی کاروائی کے بعد ان کے حوالے کر دی جو اس کی تدفین کے لیے اسے آبائی علاقے للیا نی لے گئے ۔