افغان دارلحکومت میں کینیڈا اور بھارت کے سفارتخانوں پر میزائل حملے

پیر 15 جنوری 2018 21:41

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء):افغان دارلحکومت کابل کے سفارتی زون میں میزائلوں سے حملہ، کینیڈا اور بھارت کے سفارتخانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغان دارلحکومت کابل ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کا نشانہ بن گیا۔اس مرتبہ دہشتگردوں کی جانب سے افغان دارلحکومت کابل کے سفارتی زون کو نشانہ بنایا گیا۔کینیڈا اور بھارت کے سفارتخانے حملے کی زد میں آئے۔دہشتگردوں کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل بھارتی سفارتخانے میں گرنے کی اطلاع ہے ۔حملہ کی شدت کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔