لاہور:ریلوے پولیس نے پشاور سے لاہور پہنچنے والی مسافر ٹرین خیبر میل سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا

پیر 15 جنوری 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء)ریلوے پولیس نے پشاور سے لاہور پہنچنے والی ایک مسافر ٹرین خیبر میل سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ برآمد کیا جانے والا سلحہ پشاور سے بذریعہ ٹرین لاہور لایا جا رہا تھا ریلوے پولیس نے اسلحہ سمگلر کو گرفتار کر کے اس کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا جبکہ برآمد کئے جانے والے اسلحہ کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا ہے پولیس ملزم سے مزید اسلحہ کی بازیابی کیلئے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :