انٹرنیٹ سروس ، نیپال کا بھارت پر انحصار ختم

چین نے نیپال کو سستی اورتیز تر انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی شروع کردی

پیر 15 جنوری 2018 16:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء) چین نے فائبر آپٹیک لنک کے ذریعے نیپال کو سستی اورتیز تر انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، اس سے نیپال کا بھارت پر انحصار ختم ہو جائے گا جو کئی دہائیوں سے بھارت سے یہ خدمات لے رہا تھا، چائنا ٹیلی کام گلوبل کے سائوتھ ایشیاء کے سربراہ وانگ یانگ لن نے بتایا ہے کہ ہمارے ٹیسٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے فائبر آپٹیک لنک کٹھمنڈو اور ہانگ کانگ کے درمیان 73ملی سیکنڈ کا تاخیر ی ٹائم کم ہو جائے گا جو کہ بھارت سے 50ملی سیکنڈ تیز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 82کلومیٹر فائبر آپٹیک لنک پہاڑوں کے اوپر بچھائی جائے گی ، اس سے نیپال کی انٹرنیٹ سکیورٹی بھی بہتر جائے گی اور نیپالی شہریوں کی انٹرنیٹ خدمات کی فیس بھی کم ہو جائے گی ،نیپال ٹیلی کام اور چائنا ٹیلی کام گلوبل نے گذشتہ جمعہ کو خدمات کی فراہمی شروع کر دی جب فائبرآپٹیک کیبل کی تنصیب مکمل ہو گئی ، اس سلسلے میں کوئی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں نیپال کے وزیر اطلاعات و مواصلات موہن بہادر بسنت اور نیپال میں چینی سفیر یوہانگ کے علاوہ سو سے زیادہ شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :