عام آدمی ہوں، پروٹوکول کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، مودی

اگر میری بھی تربیت دوسروں کی طرح ہوئی ہوتی تو میں بھی اس پر عمل کرتالیکن میں تومعمولی سابندہ ہوں،گفتگو

اتوار 21 جنوری 2018 14:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء)کانگریس کی طرف سے بھارتی وزیراعظم مودی کا اس بات پر مذاق اڑانے پر کہ وہ عالمی رہنمائوں سے کیوں اتنا بغلگیر ہوتے ہیں مودی نے کہاکہ میں تو ایک عام سا شخص ہوں اورپروٹوکول کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر میری بھی تربیت دوسروں کی طرح ہوئی ہوتی تو میں بھی اس پر عمل کرتا لیکن میں تو معمولی آدمی ہوں اور اسی لئے کوشش کرتاہوںکہ پروٹوکول کے چکر میں میرے ملک کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ تاہم یہی بات میری قوت بن چکی ہے اور کھلے ذہن کے ہونے کی وجہ سے عالمی رہنمائوں نے اسے پسند کیا ہے۔