ملک کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی

اتوار 21 جنوری 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء) ملک کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ڈاکٹر اشفاق احمدکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں اعلی عسکری وسیاسی قیادت نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈاکٹر اشفاق احمد 18 جنوری کو وفات پا گئے تھے۔ مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد سابق چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن رہے۔ پاکستان کو 28 مئی 1998ء کو جوہری قوت بنانے میں ڈاکٹر اشفاق نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان امتیاز، ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :