ٹرمپ کا ایک سالہ عہد صدارت مکمل ، خواتین کا صدر کیخلاف احتجاج

خواتین کا میوزک کی دھنوں پر رقص ، ٹرمپ کے جنسی سکینڈلز سامنے آنے پر بھی ان کیخلاف نعرے بازی

اتوار 21 جنوری 2018 15:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے کے عہدہ صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر خواتین نے وائٹ ہائوس کی جانب مارچ کیا اور صدر کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کا دوسرے سال کا آغاز پہلے سے بدتر رہا۔

(جاری ہے)

خواتین نے وائٹ ہاس کی جانب مارچ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔

واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے موسیقی کا بھی سہارا لیا۔ میوزک کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔مظاہرین نے ٹرمپ کے جنسی سکینڈلز پر بھی ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ مارچ پر ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک کا موسم خوبصورت ہے، خواتین کو مارچ حکومتی کامیابیوں پر کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :