برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ جامع تجارتی معاہد ے کا متمنی

ہم ایک جامع تجارتی معاہدے اور دفاعی سمجھوتے کے بارے میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں،برطانوی وزیراعظم

اتوار 21 جنوری 2018 13:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء)برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہونے کے بعد اس کے ساتھ ایک جامع تجارتی اور دفاعی سمجھوتے کرنا چاہے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھریسا مے نے یہ بات ایک بیان میں کہی ، مے نے مزید کہا کہ ان کی حکومت مذاکرات میں اپنے ہی مفاد کی بات نہیں کرتی بلکہ یہ اس سے بہتر تجارتی معاہدے کی بات کرتی ہے جو یورپی یونین کا ناروے اور کینیڈا کے ساتھ ہے کیونکہ ان کے بقول برطانیہ ان ملکوں کے مقابلے میں ایک مختلف حیثیت میں یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

مے نے اخبار کو بتایا کہ یہ ایسا نہیں کہ ہم وہ بات کرتے ہیں جو صرف ہمارے لیے صحیح ہے۔ہم ایک جامع تجارتی معاہدے اور دفاعی سمجھوتے کے بارے میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جس حیثیت سے بات چیت شروع کرنا چاہتے ہیں وہ کینیڈا اور ناروے سے مختلف ہے۔برطانیہ کی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم یورپی یونین کو چھوڑ رہے ہیں لیکن یورپ سے الگ نہیں ہو رہے۔