فائر اینڈ فیوری کے مصنف مائیکل وولف ٹرمپ کا ایک اور معاشقہ سامنے لے آئے،لوگوں میں قیاس آرائیاں

اتوار 21 جنوری 2018 14:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء)فائر اور فیوری کے مصنف مائیکل وولف صدر ٹرمپ کا ایک اور معاشقہ سامنے لے آئے ،امریکی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ میں متاثرہ عورت کا نام نہیں لوں گا ،انہوں نے کہاکہ نکّی ہیلی نے ایفانکا ٹرمپ سے پہلے دوستی استوار کی تھی اور پھر وہ ان کے ذریعے صدر ٹرمپ کے درباریوں اور قریبی مصاحبین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

(جاری ہے)

وہ مسٹر ٹرمپ کی توجہ کا مرکز ٹھہری تھیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ امریکی صدر اپنے سرکاری طیارے ائیرفورس ون میں اپنا بہت سا ’’پرائیویٹ وقت ‘‘ نکّی ہیلی کے ساتھ گزارتے رہے ہیں اور وہ انھیں مستقبل میں سیاسی ذمے داریوں کے لیے تیار کر رہے تھے۔ادھر نئے انکشاف پر لوگوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :