شمالی کوریائی وفد سرحد عبور کر کے جنوبی کوریا پہنچ گیا

اتوار 21 جنوری 2018 18:21

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء) شمالی کوریا کا ایک وفد کمیونسٹ کوریا کے ایک ثقافتی طائفے کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریائی حکامکا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایک وفد کمیونسٹ کوریا کے ایک ثقافتی طائفے کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس وفد کی قیادت شمالی کوریا کے خواتین پر مشتمل میوزک بینڈ موران بونگ کی سربراہ ہیون سونگ وول کر رہی ہیں۔ انہوں نے جنوبی کوریا پہنچنے کے بعد میڈیا کے کسی نمائندے سے کوئی بات نہ کی۔ ان کی آمد کو جنوبی کوریائی ٹیلی وژن پر لائیو دکھایا گیا۔ وہ دارالحکومت سیئول سے فوری طور پر مشرقی شہر گانگ ننگ کے لیے روانہ ہو گئیں۔ اسی شہر میں شمالی کوریائی طائفے کی پرفارمنس تجویز کی گئی ہے۔ یہ طائفہ سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والی شمالی کوریائی ٹیم کے ہمراہ جنوبی کوریا جائے گا۔