ترک فوج شامی علاقے عفرین میں داخل ہو گئی

اتوار 21 جنوری 2018 18:21

انقرہ /دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء)ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ کرد ملیشیا گروہ وائی پی جے کے خلاف کارروائی کی خاطر ترک فوجی شام میں داخل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فورسز نے ہفتے کے دن پیپلز پروٹیکشن یونٹ (YPG) کے خلاف یہ کارروائی شروع کی تھی۔ اس کارروائی کا مقصد ان کرد باغیوں کو ترک سرحد سے تیس کلو میٹر دور دھکیلنا ہے تاکہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر ایک سکیورٹی زون قیام کیا جا سکے۔ پہلی مرتبہ ترک حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ ترک فوجی شام میں داخل ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :