پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا انکشاف

صائمہ انیس خان نے ا یڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن اعظم خان کے خلاف خاتون وفاقی محتسب انسداد ہراسیت میں درخواست جمع کرائی

اتوار 21 جنوری 2018 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء) پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا انکشاف‘صائمہ انیس خان نے ا یڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن اعظم خان کے خلاف خاتون وفاقی محتسب انسداد ہراسیت میں درخواست جمع کرائی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس منظرعام پر آگیا خاتون نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن اعظم خان نے سیکشن آفیسر ایڈمن یوسف کی ملی بھگت سے ہراساں کرنے کی کوشش کی افسران کی جانب سے مسلسل ہراساں کرنے پر مجبورا جہلم پوسٹنگ کرائی۔

(جاری ہے)

بات نہ ماننے پر سائلہ کا تبادلہ جہلم سے خانیوال بعد ازاں مری کر دیا گیا اور مسلسل فون پر بھی ہراساں کیا جاتا رہا۔ خاتون ٹرانسفر کے سلسلے میں سیکرٹری پاپولیشن کے آفس آئیں تو سیکشن آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان کے کمرے میں زبردستی لے گیا اور اعظم خان نے پھر ہراساں کرنے کی کوشش کی صائمہ انیس نے کہا کہ بات ماننے اور نقاب اتارنے پر ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان نے من مانی جگہ پوسٹنگ کی آفربھی کی۔ دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن اعظم خان نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔