بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی فاٹا کے عہدیداروں کا مقتول نقیب اللہ کی رہائش گاہ پر جا کرانکے خاندان سے اظہار تعزیت

اتوار 21 جنوری 2018 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی فاٹا کے عہدیداروں نے مقتول نقیب اللہ محسودکی رہائش گاہ پر جا کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی فاٹا جنگریزخان محمد، سیکریٹری اطلاعات فاٹا ملک غلام وزیر، صدر پیپلزپارٹی وزیرستان امان اللہ وزیر اور دیگر شامل تھے۔

وفد نے مقتول نقیب اللہ محسود کی قبر پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر نقیب اللہ محسود کے خاندان نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔ نقیب اللہ محسود کے ورثاء نے امید ظاہر کی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :