انڈونیشی علاقے پاپوا میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی،96افرا دہلاک

حکومت نے ادویات کی کھیپ کے ہمراہ فوجی اور سویلین طبی ٹیمیں پاپوا کی طرف روانہ کر دی

اتوار 21 جنوری 2018 18:21

․ جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء)انڈونیشیا میں میں خسرے کی وباء پھوٹنے اور ناقص خوراک کی وجہ سے 96 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے پاپوا کے بعض علاقوں میں خسرے کی وبا پھوٹنے اور ناقص خوراک کی وجہ سے 96 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاپوا میں ملکی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ خسرے کی بیماری سے جاں بحق ہونے والے 69 بچوں کی نعشیں جمع کی جا چکی ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پہاڑی قصبے اوکسیبِل سے 27 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ترجمان کے مطابق اوکسیبِل میں ان ہلاکتوں کی اطلاع مقامی حکام اور عینی شاہدین نے دی۔ جکارتہ حکومت نے ادویات کی کھیپ کے ہمراہ فوجی اور سویلین طبی ٹیمیں پاپوا کی طرف روانہ کر دی ہیں۔