متحد ہ مجلس عمل کا آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخواہ اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کر نے کا فیصلہ

تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی کے خلاف پنجاب اور کے پی کے میں (ن) لیگ سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی گئی ‘لاہور میں جماعت کے مر کزی قائدین کیلئے (ن) لیگ سے بات چیت کی جائیگی ‘ایم ایم اے کے ذمہ دار ذرائع کی گفتگو

اتوار 21 جنوری 2018 22:51

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء)متحد ہ مجلس عمل کا آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخواہ اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کر نے کا فیصلہ ‘تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی کے خلاف پنجاب اور کے پی کے میں (ن) لیگ سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی گئی ‘لاہور میں جماعت کے مر کزی قائدین کیلئے (ن) لیگ سے بات چیت کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی کو سب سے زیادہ نشانے بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور دونوں جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انکے خلاف (ن) لیگ کے ساتھ بھی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی جائیگی اور تحر یک انصاف کے مضبوط اور مر کزی قائدین کے مقابلے میں(ن) لیگ اور متحد ہ مجلس عمل ملکر متفقہ امیدوار میدان میں لائے گی اور سندھ میں لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :