خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے، شہباز شریف
میرے نوٹس پرہر بار نئی تاریخ لیتے ہیں، عوام نے (ن)لیگ کومنتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنادیں گے، موقع ملا تو پشاور میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے،سندھ اور کے پی کو پنجاب جیسا بنا دیں گے، عوام کے لوٹے ہوئے پیسے نکلوانا نیب کے بس کی بات نہیں، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
اتوار 21 جنوری 2018 18:00
(جاری ہے)
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان دن رات دروغ گوئی کرتے ہیں اور انہوں نے مجھ پربہتان لگایا تو ان کو نوٹس بھجوایا لیکن آج تک جواب نہیں آیا بلکہ میرے نوٹس پر وہ ہر بار نئی تاریخ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہیں کیے تو کیا انہیں حکمرانی کا حق ہی اور عمران خان نے 10 ارب کی پیشکش کا الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہیں کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مال روڈ پر پاکستان بھر سے سیاسی مسخرے جمع ہوئے اور بڑا ناٹک رچایا گیا لیکن لاہور والوں نے اس ناٹک میں شرکت نہ کرکے انہیں زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بجلی پیدا کرنے کی بات کی مگر کچھ نہیں کیا، یہاں تک کہ خان صاحب نے ایک کلو واٹ بھی بجلی مہیا نہیں کی اور خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو ہم نے دن رات محنت کی لیکن خان صاحب کہتے ہیں یہ ڈینگی برادران ہیں جب کہ پشاور میں ڈینگی آتا ہے تو احتجاج نہیں کرتے بلکہ دوائیاں اور موبائل ٹیمیں بھیجتے ہیں تاہم خان صاحب پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں میٹرومنصوبے کے لیے نوازشریف نے فنڈز فراہم کیے اور انتخابات میں عوام نے (ن)لیگ کومنتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنادیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ عمران خان لاہور کی میٹروپرتنقید کرتیرہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ساڑھے 4 سال بعد میٹرو منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضہ لیا ہے تاہم ہمیں موقع ملا تو پشاور کا میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو پورے ملک میں انقلاب لائیں گے اور نواز شریف نے مجھے ذمے دار بنایا تو پورے ملک میں منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کی لوٹ مار کی باتیں سندھ سے لے کرگلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے اور آصف زرداری آپ کے پیسے سوئس بینکوں میں موجود ہیں۔انہوں ہے کہ زرداری نے عوام کی دولت لوٹی ہے اور زرداری کی جانب سے لوٹی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے میں بھی ہو تو واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور کے پی نیانتخابات میں ہمیں منتخب کیا تودونوں صوبوں کو پنجاب جیسا بنا دیں گے اور دونوں صوبوں کو فنڈزدیں گے لیکن کسی کوکرپشن کرنے نہیں دیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ میں کبھی بھی اتنی شفافیت اور تیزی سے بجلی کے منصوبے مکمل نہیں ہوئے لیکن ہم نے تیزی سے بجلی کے منصوبے لگائے اور میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو آپ سے معافی مانگ کر گھر چلا جا ئو ں گا۔انہوں نے پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کائرہ صاحب بجلی آگئی اندھیرے ختم ہوگئے لیکن اب نام کون بدلے گا۔نیب کے نوٹس پر ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ روڈ پر اسکول اور دیگر عمارتیں بھی ہیں تو کیا یہ روڈ بنانا گناہ ہی ، عوام کے لوٹے ہوئے پیسے نکلوانا نیب کے بس کی بات نہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 21 جنوری 2018 کی مزید خبریں
-
چیف جسٹس نے حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر لگے بیرئیرز ہٹانے کا حکم دے دیا
-
نقیب اللہ قتل،سابق ایس ایس پی ملیر را انوار کے گرد گھیرا مزید تنگ ، پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ
-
نقیب اللہ نےوالد کی محبت میں نسیم اللہ کےنام کا شناختی کارڈ بنوایا،بھائی نقیب اللہ
-
ہم پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے کام نہیں کر رہے ،بھارت اور پاکستان نے بہت لڑ لیا آئو مل کر غریبی اور بیماری سے لڑیں، نریندر مودی
-
انکاؤنٹراسپیشلسٹ راؤ انوارنےتحقیقاتی کمیٹی کےسربراہ پرعدم اعتماد کااظہارکردیا
-
سراج الحق نے معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بارڈر پر بھیجنے کی تجویز دے ڈالی
-
گالی دینےوالےکولاڈلہ نہ بناتےتوپارلیمنٹ کوگالی دینےکی جرات نہ کرتا،مریم نواز
-
والد مشال خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کےتحفظ کے نظام کا پول کھول دیا
-
جاتی امرا میں بیٹھا نواز شریف زیاد ہ خطرناک ہے،سعد رفیق
-
پیپلزپارٹی نے چیئر مین بلاول بھٹو کی سیاسی سر گر میوں کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کر لی
-
تحر یک انصاف کاپیپلزپارٹی اراکین کی موجودگی میں اپوزیشن کے جلسوں میں شر یک نہ ہونے کا فیصلہ
-
کسی غیر آئینی طر یقے سے حکومت کے خاتمے کے حامی نہیں ‘شاہ محمودقر یشی
-
ثناءاللہ عباسی کی درخواست پرخیبرپختونخواہ نےنقیب اللہ کی فیملی کوسیکیورٹی فراہم کردی
-
ملک میں معصوم بچوں کےساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ ہوسکی
-
ْزینب قتل کیس،جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش، چیف جسٹس کی تفتیشی اداروں کو 72 گھنٹوں کی مہلت
-
خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے، شہباز شریف
-
پاکستان میں بھی گھس کر کارروائی کرسکتے ہیں، بھارت کی گیدڑ بھبکی
-
سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کوزخمی کردیا ہے،عمران خان
-
ایک ٹانگ نہ ہونے کے باوجود بھی عنایت خان ٹائیگرنے پاکستانیوں کے لئے بہادری کی مثال قائم کر دی
-
بلاول بھٹو نےملک بھرمیں پولیس مقابلوں پرپابندی لگانے کا مطلبہ کردیا
-
آئل ٹینکرزاونرزایسوسی ایشن نے پی ایس او کیلئے تیل کی سپلائی بند کرنے کااعلان کردیا
-
نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی تین ماہ کی شاندار کارکردگی
-
پنجاب حکومت کے چینی زبان کے سکالر شپ پروگرام کے تحت فارغ التحصیل 66 پاکستانی طلبہ کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب بیجنگ میں منعقد
-
ملک کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی
-
بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلزپارٹی فاٹا کے عہدیداروں کا مقتول نقیب اللہ کی رہائش گاہ پر جا کرانکے خاندان سے اظہار تعزیت
-
متحد ہ مجلس عمل کا آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخواہ اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کر نے کا فیصلہ
-
شہر میں سوائن فلو کے خطرے میں دن بدن اضافہ ہونے لگا، 24گھنٹوں میںمزید11 مریض ہسپتالوں میں داخل
-
پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا انکشاف
-
آرمی چیف نے جیسے یہ بیان دیا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ایسے ہی وہ یہ بیان بھی دے دیں کہ اسمبلی دوسری دفعہ بھی اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر انتخابات ہونگے تو اسکے بعد طاہر القادری اور ..
-
نیب پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور
-
آئندہ عام انتخابات میں عمدہ ترقیاتی کارکردگی کی بدولت بھر پور کامیابی حاصل کریں گے،رانا ثناء الله خاں
-
پیپلز پارٹی جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی چاہتی ہے، وزیراعظم چیلنج کر رہے ہیں ،قمر زمان کائرہ
-
ٹھیلےڈھابوں کےفوڈ ورکرزکیلئےمیڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار،ٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم
-
ترک فوج شامی علاقے عفرین میں داخل ہو گئی
-
القاعدہ تنظیم داعشی جنگجوئوں کو اپنی صفوں میں بھرتی کر رہی ہے، برطانوی اخبار
-
امریکی جج نائن الیون حملوں سے متعلق سعودی مخالف دعوئوں سے غیر مطمئن
-
برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ جامع تجارتی معاہد ے کا متمنی
-
امریکا سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر جلد دوسرا بڑا آئل پروڈیوسر بن جائیگا،عالمی توانائی ایجنسی
-
شام سے داغے گئے راکٹ ترک سرحد کے اندر تک گرے،جانی نقصان نہیں ہوا
-
شمالی کوریائی وفد سرحد عبور کر کے جنوبی کوریا پہنچ گیا
-
انڈونیشی علاقے پاپوا میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی،96افرا دہلاک
-
گاڑی کی سیٹوں پر خون نہ لگے، پولیس کا زخمیوں کی مدد سے انکار،ٹریفک حادثے میں زخمی 2نوجوان دم توڑ گئے
-
دبئی کی شاہراہوں پر سگریٹ پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ عائدکرنے کا فیصلہ
-
بھارت ،عمارت میںآتشزدگی کے باعث 10خواتین سمیت 17افراد ہلاک
-
ٹرمپ کا ایک سالہ عہد صدارت مکمل ، خواتین کا صدر کیخلاف احتجاج
-
حماس نے امریکی نائب صدر مائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا
-
افغانستان ،انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ،سیکورٹی فورسز نے 12گھنٹے بعد عمارت کو کلیئر کرا لیا
-
عام آدمی ہوں، پروٹوکول کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، مودی
-
فائر اینڈ فیوری کے مصنف مائیکل وولف ٹرمپ کا ایک اور معاشقہ سامنے لے آئے،لوگوں میں قیاس آرائیاں
-
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا اسلامی عقیدہ سن کر عیسائی خاتون مسلمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.