نیب پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور

چیرمین نیب نے حکومت کے بھیجے گئے 3 نئے نام مسترد کردئیے نام جو نیب نے پہلے بھجوائے تھے انہی میں سے پی جی کا تقرر کیا جائے،متعلقہ حکام کو جواب

اتوار 21 جنوری 2018 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 21 جنوری 2018ء) نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی (PGA) کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر غور ہے۔ حکومت نے متعدد یقین دہانیوں کے باوجود PGA کا تاحال تقرر نہیں کیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت نے 3 نئے نام پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی کی تقرری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوائے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب چیئرمین نے نئے 3 ناموں سے اتفاق نہیں کیا اور متعلقہ حکام کو بتایا ہے کہ 5 نام جو نیب نے پہلے بھجوائے تھے انہی میں سے PGA کا تقرر کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق معاملہ کیونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر غور ہے لہٰذا اس مرحلے پر طوالت بلا جواز ہے کیونکہ نیب کی طرف سے بھجوائے گئے 5 نام PGA کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر غور ہیں اور حکومت نے 3 دنوں میں PGA کی تقرری کا معزز عدالت عظمیٰ کو یقین دہانی کرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :