ٹیلی کام سیکٹر میں رواں مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران 32 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، اقتصادی سروے

جمعرات 26 اپریل 2018 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 اپریل 2018ء) اقتصادی سروے 2017-18ء کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے رواں مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران 32 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی، بھاری غیر ملکی سرمایہ کاری سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نہ صرف بہتر مواقع ہیں بلکہ پاکستان میں معاشی و اقتصادی استحکام کی ٹھوس بحالی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دسمبر 2017ء کے آخر تک تھری جی اور فور جی/ایل ای ٹی صارفین کی تعداد چار کروڑ 81 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ جون 2017ء میں یہ تعداد چار کروڑ 20 لاکھ تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہانہ تھری جی اور فورجی/ایل ٹی ای نیٹ ورک کے صارفین کی تعداد اوسطاً دس لاکھ سے زائد اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :