پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ کا میاب بنا نے کی حکمت عملی تیار،

ایم این اے 300، ایم پی اے کا امیدوار 200 لوگ لا ئے گا کسی بھی امیدوار کی کار کنوں کی تعداد ٹکٹ پر اثر انداز ہو گی ، مین گیٹ پر ٹکٹ کا ہر امید وار کارکنوں کی حا ضری لگو ائے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 20:02

لاہور/فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 اپریل 2018ء)پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کو کا میاب بنا نے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ایم این اے کا امیدوار 300امیدوار جبکہ ایم پی اے کا امیدوار 200افراد جلسے میں لا ئے گا کسی بھی امیدوار کی تعداد ٹکٹ پر اثر انداز ہو گی یاد گار پاکستان کے مقام پر ہو نے والے جلسے میں مین گیٹ پر تکٹ کا ہر امید وار کارکنوں کی حا ضری لگو ائے گا تفصیل کے مطا بق پی ٹی آئی نے لاہور یاد گار پا کستان پر ہو نے والے جلسے کو کامیاب کروانے کے لیے ٹکٹ کے امیدواروں کے لیے کار کن لا نے کے لیے تعداد مقرر کر دی ہر ایم این اے کا امیدوار 300کارکن اور ہر ایم پی اے کا امیدوار 200کارکن جلسہ گاہ لیکر آئے گا یادگار پاکستان کے مین گیٹ پر کارکنوں کی حا ضری لگے گی ذرائع کے مطا بق کاکنوں کو جلسہ گاہ لا نے میں سستی کر نے والے امیدوار یا کم تعداد میں کارکن جلسہ گاہ لا نے والے امیدوار کو ٹکٹ کے حصول کے لیے ما یوسی کا سا منا کر نا پڑ سکتا ہے ٹکٹ کے امیدواروں نے ابھی سے کارکنوں اور کرا ئے کے کارکنوں کو کھا نے اور دیہاڑی دینے کے وعدے شروع کر دیے متعدد امیدواروں نے کرا ئے کے کارکنوں کے شناختی کارڈ بھی جمع کر نا شروع کر دیے جمع شدہ شناختی کارڈ جلسہ ختم ہو نے کے بعد واپسی پر گاڑیوں مین بیٹھ کر واپس کیے جا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :