چیئر مین نیب کا بھارتی سرحد پر ناروال سپورٹس سٹی بنانے بار ے رپورٹس کا نوٹس

شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم

پیر 30 اپریل 2018 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے بھارتی سرحد پر مبینہ طور پر 800 میٹر دور 44 ایکڑز مین پرناروال سپورٹس سٹی بنانے اور اس پر مبینہ طور پر قوابط اور سیکورٹی خدشات کے باوجود قوم کے تقریباً 6 ارب روپے خرچ کرنے کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآن سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیراسرکاری نوکری سے ریٹائرمنٹ کے بعد بیرون ملک سرکاری دورے پرکیسے گئی اور ان کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ہوتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف ناروال سپورٹس سٹی کا پروجیکٹ ڈائر یکٹر کیسے بنایا گیا۔ اس کی بھیجانچ پڑتال کرنے کا ڈی جی نیب راولپنڈی کو حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :