کوئٹہ ،گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نے درخواست ضمانت دائر کردی

پیر 30 اپریل 2018 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء)بلوچستان ہائیکورٹ میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نے درخواست ضمانت دائر کر دی استغاثہ کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل بینچ نے گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور سابق سیکرٹری خزانہ نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی تھی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا، کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی واضح رہے کہ سابق سیکرٹری خزانہ کی متعدد ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے مسترد ہوچکی ہیں۔