لاہور کو بند کرنے کا اعلان

10 بڑی گڈزٹرانسپورٹ تنظیموں کا 4 مئی کومطالبات کی منظوری کیلئے لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کا اعلان

پیر 30 اپریل 2018 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 30 اپریل 2018ء) لاہور کی10 بڑی گڈزٹرانسپورٹ تنظیموں نے 4 مئی کو مطالبات کی منظوری کے لیے لاہور کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کا اعلان کردیا‘آل گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے چار مئی تک حکومت کو سوچ بچار کا ٹائم بھی دے دیا۔

(جاری ہے)

بابوصابو میں آل گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کرنے کا اعلان کردیاجائیگا آل گڈزٹرانسپورٹ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ بند روڈ پر فوری طور پر ناجائز ٹول پلازہ ختم کیا جائے وارڈن پولیس لاہور میں ٹرکوں کو لوٹنے کے لئے ناجائز چالان کاٹتے ہیں فوری بند کیا جائے وارڈنز کی بھتہ خوری کو فوری بند کیا جائے اور ویجیلینس ٹیم بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عملہ کسٹم کی غنڈہ گردی ختم کی جائے اور گاڑیوں کو ناجائز بند کرنے سے روکاجائے اگر حکومت نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو اگلے مرحلے میں پوراپنجاب بند کردینگے

متعلقہ عنوان :