سراج الحق اور برطانوی ہائی کمشنر کادونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں بارے تبادلہ خیال

جمعرات مئی 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جمعرا ت کو اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور ڈائریکٹر امور خارجہ عبدالغفار عزیزبھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں مفصل تبادلہ خیال ہوا۔مزید براں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار اداکرنا چاہیے ۔

Your Thoughts and Comments